ہلدی سے تیار شُدہ جیلی کینڈیز: Turmeric Jelly Candies

عزیز بہنو! آئیے ہم آپکو سِکھاتے ہیں گھر پر تیار شُدہ جیلی کینڈیز Turmeric Jelly Candies بنانے کا طریقہ جو کہ بازار میں موجُود کیمیائی اور غیر معیاری اجزاء سے تیار شُدہ کینڈیز سے بہتر ہیں۔ اور ذائقہ اتنا عمدہ کہ بچے اور بڑے شوق سے کھائیں۔

اجزاء:

3 کھانے کے چمچ خالص شہد

1 کھانے کا چمچ پِسی ہوئی ہلدی

2 کپ پانی

2 کھانے کے چمچ ناریل کا تیل

4 کھانے کے چمچ unflavoured Cow gelatine

جیلی کینڈیز بنانے کا طریقہ:

1) ایک ساس پین میں پانی، ہلدی، شہد اور ناریل کا تیل ڈال کر چولہے پر درمیانی آنچ پر 5 مِنٹ تک پکائیں۔ پکانے کے دوران تمام اجزاء کو مسلسل ہلاتے رہیں۔

2) ساس پین چولہے سے اُتارنے سے پہلے مِٹھاس چیک کر کے اپنی پسند کے مُطابق میٹھا کر لیں۔ پھر ساس پین کو چولہے پر سے اُتار کر کچھ دیر کے لیے رکھ دیں تاکہ اُس میں موجود میٹریل نیم گرم رہ جائے۔ پھر نیم گرم میٹریل پر gelatine powder چِھڑک لیں۔

3) پھر کسی Beater یا مدھانی سے تمام اجزاء کو اتنی دیر تک ہلائیں کہ اُس میں gelatine powder اچھی طرح مِکس ہو جائے۔

4) پھر تمام میٹریل کو کسی گہری ڈِش میں ڈال کر 2 گھنٹے کے لیے فرِیج میں رکھ دیں۔

5) پھر ڈش کو فریج سے نکال کر کینڈیز کی شکل میں چھوٹے چھوٹے ٹُکڑے کاٹ لیں  اور جار میں محفُوظ کر لیں۔

لیجیے! آپکی مزیدار اور صحت بخش کینڈیز تیار ہیں۔ ان کینڈیز کو فریج میں رکھ کر 7 دِنوں تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ناریل کے تیل کی وجہ سے ایک سُفید رنگ کی تہہ کینڈیز پر آ سکتی ہے اس سے پریشان مت ہوں۔

اس پوسٹ کو بھی پڑھیں: غذائیت سے بھرپُور صحت بخش کھانے

اس پوسٹ کو بھی پڑھیں: دار چِینی کے ذریعے وزن گھٹائیے

Sharing is caring! پوسٹ شیئر کرنے پر آپ کا بے حد شکریہ

We would love to hear from you! - اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیئے

comments