صِرف ہلدی کی مدد سے دانت سُفید اور چمکدار بنایئے۔

عزیز دوستو! کیا آپ اپنے دانتوں کی پیلی رنگت سے پریشان ہیں؟

کیا آپ اپنے پیلے اور داغدار دانتوں کی وجہ سے  محفلوں میں ہنسنے کی بجائے صِرف مسکرانے پر اکتفا کرتے ہیں؟ 

اور آپ مُختلف قِسم کے ٹُوتھ پیسٹ استعمال کر کر کے عاجز آ چُکے ہیں؟

تو آئیے دوستو! ہم آ پ کو بتاتے ہیں صِرف ہلدی کی مدد سے ایک ایسا قدرتی ٹُوتھ پیسٹ بنانے کا طریقہ جو دے آپکے دانتوں کو سُفیدی اور چمک ۔

صِرف ذیل میں بتائے گئے 4 طریقوں پر عمل کیجئے اور حاصل کیجئے مطلُو بہ نتائج۔

1) آدھا چائے کا چمچ پِسی ہوئی ہلدی لے کر اُس میں کُچھ پانی کی مِقدار ملائیں۔

2)ہلدی اور پانی کو اچھی طرح ملاکر پیسٹ بنا لیں۔

3)اِس پیسٹ کو ٹُوتھ بُرش پر لگا کر عام طریقے سے اچھی طرح بُرش کریں اور 2 مِنٹ تک کُلی مت کریں۔

4)2 مِنٹ کے بعد اچھی طرح کُلی کیجئے تاکہ مُنہ سے تما م پِیلے اجزاء باہر نِکل جائیں۔

تو عزیز دوستو اور بہنو! ابھی جائیے اپنے باورچی خانے میں اور ڈھونڈئیے اپنی مُسکُراہٹ کو ہلدی کی ڈبیا میں اور دِل کھول کر ہنسئیے اپنے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ۔ اپنی خُوبصورت اور دِلآویز  ہنسی میں اپنے دوستوں اور عزیزوں کو شامِل کرنے کے لیے اس پوسٹ کو اپنے تمام احباب سے ابھی شیئر کیجئے۔ اللہ نگہبان۔

اس پوسٹ کو بھی پڑھیں: ہلدی کے بے شمار فائدے

Sharing is caring! پوسٹ شیئر کرنے پر آپ کا بے حد شکریہ

We would love to hear from you! - اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیئے

comments