ہلدی اور دہی کا ماسک: yogurt mask with turmeric

اجزاء:

1 چُٹکی ہلدی کا پاؤڈر

1 کھانے کا چمچ دہی

1 کھانے کا چمچ ناشپاتی کا گُودا

ماسک بنانے کی ترکیب:

ناشپاتی کے گُودے کو اچھی طرح پِیس لیں۔

پھر پِسی ہوئی ناشپاتی کے گُودے کو دہی اور ہلدی میں ملا کر اچھی طرح مِکس کر کے پیسٹ بنا لیں۔

ترکیبِ استعمال:

چہرے کو اچھی طرح دھو کر پیسٹ چہرے پر لگا لیں۔

10سے 15 مِنٹ تک پیسٹ چہرے پر لگا رہنے دیں۔

پھر چہرے کو صابن سے دھو لیں۔

اس عمل کو مہینے میں 4 سے 5 مرتبہ دہرائیں اور اثر دیکھیں۔

احتیاط:

ماسک لگانے سے پہلے سر کے بالوں کو اچھی طرح باندھ لیں۔

یہ ماسک چپکنے والا ہے لہٰذا یہ آپ کے بالوں کو آپس میں چِپکا سکتا ہے۔

ہلدی چیزوں پر داغ چھوڑتی ہے لہٰذا ماسک لگاتے وقت پُرانی قمیض پہن لیں۔

اس پوسٹ کو بھی پڑھیں: اپنی عمر سے 10 سال چھوٹا نظرآئیے 

  • اگرچہ اُوپر بتائے گئے تمام اجزاء قُدرتی ہیں لیکن کُچھ لوگوں کو کُچھ اجزاء سے الرجی ہوتی ہے۔
  • خاص طور پر حساس جِلد والی خواتین پہلے چیک کر لیں کہ کسی چیز سے اُنکو الرجی تو نہیں۔
  • اگر ایسا ہو تو ماسک مت استعمال کریں۔
  • ہمیشہ تازے اور صاف سُتھرے اجزاء کا استعمال کریں۔
  • جِن اجزاء کو دھویا جا سکتا ہے اُنہیں پہلے اچھی طرح دھو لیں۔
  • اپنی آنکھوں اور ہونٹوں کو ماسک سے بچائیں۔
  • ماسک کو ہونٹوں اور آنکھوں سے کُچھ فاصلے پر لگائیں تاکہ ماسک کا اثر ہونٹوں اور آنکھوں تک نہ پہنچ سکے۔
  • اگر آپکو ماسک لگانے کے بعد چُبھن، خراش یا بے چینی محسُوس ہو تو فوراً چہرے کو دھو لیں۔
  • یہ ماسک فوری استعمال کے لیے ہوتے ہیں۔
  • لہٰذا ہر دفعہ تازہ ماسک بنائیں۔
  • ایک دفعہ ماسک کی بڑی مقدار بنا کر محفُوظ کرنا صحیح نہیں ہے۔
  • چہرے کو ہمیشہ تازے پانی سے دھوئیں۔
  • اگر آپ کے چہرے پر کِیل، مہاسے یا کٹاؤ/کریکس ہیں تو ماسک استعمال مت کریں۔
  • ماسک کو تجویز کیے گئے وقت سے زیادہ مت لگا رہنے دیں۔

Sharing is caring! پوسٹ شیئر کرنے پر آپ کا بے حد شکریہ

We would love to hear from you! - اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیئے

comments