Home made Turmeric Tea, for Healthy & Refresh life

ہلدی کی چائے، صحت مند اور تروتازہ زندگی گزاریئے 

ہلدی کی چائے (Homemade Turmeric Tea) جِس کا ایک کپ سارے دِن کی تھکان کو ختم کر کے جِسم کو ہلکا  پُھلکا کر دیتا ہے۔

رات کو سونے سے قبل 1 کپ ہلدی کی چائے پُرسکُون اور آرم دہ نیند لینے میں مُعاون ثابت ہوتی ہے۔

اجزاء:

1 اونس باریک کٹی ہوئی ادرک

2 چائے کے چمچ خالص شہد

1 چُٹکی پسی ہوئی لال مِرچ

1/2 چائے کا چمچ پسی ہوئی ہلدی

1کپ ناریل کا دُودھ

ہلدی کی چائے بنانے کا طریقہ:

ناریل کےدُودھ کو ساس پین میں گرم کریں۔

باقی تمام اجزاء کو ایک الگ برتن میں ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔

پھر ان مکس شُدہ اجزاء کو ناریل کے گرم دُودھ  میں ڈال کر اچھی طرح سے ہِلائیں۔

جب تمام اجزاء دُودھ میں مل کر یکجان ہو جائیں تو دُودھ کپ میں ڈال کر چُسکیاں لے کر پِئیں۔

یہ چائے نہایت خوشذائقہ اور صحت بخش ہے۔

اس پوسٹ کو بھی پڑھیں: لیموں کے ذریعے وزن کم کیجیے

Sharing is caring! پوسٹ شیئر کرنے پر آپ کا بے حد شکریہ

We would love to hear from you! - اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیئے

comments