چاولوں کا ماسک استعمال کریں اور ہمیشہ جوان رہیں

عزیز بہنو ں کیا آپ جانتی ہیں کہ چاول آپکی جلد کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ یہ آپکی جلد کو تروتازہ اور شاداب رکھتے ہیں۔  آیئے آپکو اس کا طریقہ استعمال بتائیں۔

چاول کا فیس ماسک بنانے کا طریقہ

اجزاء

  چاول

دودھ

شہد

ترکیب

                                 .کھانے کے 3 چمچ چاول اتنے ا بال لیں کہ نرم ہو جائی

.پھر ایک صاف برتن میں پینے والا پانی ڈالیں اور اس پانی میں ابلے ہوئے چاولوں کو دھو لیں

چاول دھونے کے بعداس پانی کو محفوظ کر لیں،  پھر ان چاولوں میں ایک کھانے کا چمچ دودھ اور ایک کھانے کا چمچ شہد ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔

اس ماسک کو چہرے اور گردن پر 30 منٹ تک لگا رہنے دیں اور چاولوں والے پانی سے چہرے کو صاف کر لیں۔ اس عمل کو ہر ہفتے دہرایئں اور آپ محسوس کریں گی کہ آپکی جلد نہایت شفاف اور تروتازہ ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ چاولوں کے آٹے میں دودھ اور روغن بادام اچھی طرح ملا کر بھی عمدہ فیس ماسک بنایا جا سکتا ہے۔

فیس ماسک کو فریزر میں رکھ کر آئس کیوبز بنا کر چہرے پر ملنے سے بھی جلد پر اچھا اثر پڑتا ہے۔

تو بہنوں امید ہے کہ آپ اس مفید گھریلو ٹوٹکے سےضرور فائدہ اٹھا ئیں گی۔ ہم آپ کے فیڈ بیک کے منتظر رہیں گے

اس پوسٹ کو بھی پڑھیں:چاکلیٹ کریم کا ماسک

Sharing is caring! پوسٹ شیئر کرنے پر آپ کا بے حد شکریہ

We would love to hear from you! - اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیئے

comments