انڈے کی سُفیدی اور کِھیرے سے بنا فیس ماسک:

آج  Femi.pk  لایا ہے آپکے لیے کِچن کے اجزاء سے مختلف قسم کے فیس ماسک  بنانے کے طریقے۔

جن کو بنانے میں استعمال ہوتے ہیں صرف آپکے کچن سے قدرتی اجزاء، یہ ماسک بنتے ہیں بغیر کیمیکل اور کاسمیٹکس کے۔

یہ ماسک  مدد کرتے ہیں چہرے کی رنگت کو بہتر بنانے میں، چہرے کو شادابی دینے میں اور بڑھتی ہوئی عمر کے جلد  پر اثرات کم کرنے میں۔

انسانی جلد کو ہمیشہ حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے،

خاص طور پر پاکستان جیسے مُلک میں جہاں جلد کو برداشت کرنا ہوتی ہے تیز اور چمکدار دھوپ، آلُودگی، مِٹی اور دماغی تناؤ اور یہ تمام چیزیں چہرے کو بُجھا دیتی ہیں اور رنگت کو سنولا دیتی ہیں اور چہرہ کُملایا ہوا لگتا ہے۔

یہ ماسک آزمُودہ ہیں اور جِلد کے لیے بہتر ہیں۔ تو آئیے مختلف اقسام کے فیس ماسک بنانا سیکھتے ہیں۔

اجزاء:

کِھیرے کا گُودا      2 کھانے کے چمچ

1 انڈے کی سُفیدی  (بغیر زردی کے)

ماسک بنانے کی ترکیب:

انڈے کی سُفیدی کو کسی باؤل میں اُس وقت تک پھینٹیں جب تک اُس کی جھاگ بن جائے۔ پھر کھیرے کے گُودے کو اچھی طرح پِیس لیں۔ اُس کے بعد کھیرے کے گُودے کو انڈے کی سُفیدی میں ملا کر پیسٹ بنا لیں۔

ترکِیبِ استعمال:

اپنے چہرے کو اچھی طرح دھو کر پیسٹ لگا لیں۔ 15 سے 20 مُنٹ تک پیسٹ کو چہرے پر لگا رہنے دیں۔ اُس کے بعد چہرے کو صابن سے دھو لیں۔ اس عمل کو مہینے میں 4 سے 5 مرتبہ دہرائیں اور اثر دیکھیں۔ (مردوں کے لیے یکساں مفید ہے)

اس پوسٹ کو بھی پڑھیں:  چہرے کے غیر ضرُوری بالوں سے نجات حاصل کریں بغیر کِسی درد کے

  • اگرچہ اُوپر بتائے گئے تمام اجزاء قُدرتی ہیں لیکن کُچھ لوگوں کو کُچھ اجزاء سے الرجی ہوتی ہے۔ خاص طور پر حساس جِلد والی خواتین پہلے چیک کر لیں کہ کسی چیز سے اُنکو الرجی تو نہیں۔ اگر ایسا ہو تو ماسک مت استعمال کریں۔
  • ہمیشہ تازے اور صاف سُتھرے اجزاء کا استعمال کریں۔ جِن اجزاء کو دھویا جا سکتا ہے اُنہیں پہلے اچھی طرح دھو لیں۔
  • اپنی آنکھوں اور ہونٹوں کو ماسک سے بچائیں۔ ماسک کو ہونٹوں اور آنکھوں سے کُچھ فاصلے پر لگائیں تاکہ ماسک کا اثر ہونٹوں اور آنکھوں تک نہ پہنچ سکے۔
  • اگر آپکو ماسک لگانے کے بعد چُبھن، خراش یا بے چینی محسُوس ہو تو فوراً چہرے کو دھو لیں۔
  • یہ ماسک فوری استعمال کے لیے ہوتے ہیں۔ لہٰذا ہر دفعہ تازہ ماسک بنائیں۔ ایک دفعہ ماسک کی بڑی مقدار بنا کر محفُوظ کرنا صحیح نہیں ہے۔
  • چہرے کو ہمیشہ تازے پانی سے دھوئیں۔
  • اگر آپ کے چہرے پر کِیل، مہاسے یا کٹاؤ/کریکس ہیں تو ماسک استعمال مت کریں۔
  • ماسک کو تجویز کیے گئے وقت سے زیادہ مت لگا رہنے دیں۔

Sharing is caring! پوسٹ شیئر کرنے پر آپ کا بے حد شکریہ

We would love to hear from you! - اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیئے

comments