ایک انڈہ بیشُمار فائدے۔

عزیز دوستو اور بہنو! کیا آپ جانتے ہیں کہ انڈہ اپنے اندر بیشُمار فوائد رکھتا ہے؟ صرف ایک انڈہ روزانہ کھانے سے ہمارے جسم کے مختلف حصوں کو کافی فائدے ہوتے ہیں۔ آئیے آج انڈے کے چند فوائد کے بارے میں جانتے ہیں۔

آنکھوں کو صحت مند بنائے:

انڈے میں موجود Lutein  اور Zeaxanthin ہماری آنکھوں کےلیے انتہائی مفید ہیں۔ انڈے میں موجود  antioxidant اجزاء پردۂ بصارت کو طاقت دیتے ہیں اور  آنکھوں  کو فضائی آلودگی اور ریڈیائی اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں۔

وزن میں کمی لائے:

 انڈے کو وزن میں کمی لانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ناشتے میں  ایک انڈہ کھانے سے آپکے جسم کو مطلوبہ مقدار تک کیلوریز مل جاتی ہیں جو دن بھر جسم کی طاقت اور توانائی کو بحال رکھتی ہیں۔ انڈہ آپکے کھانے کی اشتہاء کو انتہائی کم کر دیتا ہے اور آپ اضافی کھانا کھانے سے بچ جاتے ہیں جس کی وجہ سے آپکا وزن نہیں بڑھتا۔ اس بے ضرر طریقے سے آپ اندازاً ماہانہ 3 پاؤنڈ تک وزن گھٹا سکتے ہیں۔

بالوں اور ناخنوں کو صحت مند بنائے:

انڈے میں موجود پروٹین کی وافر مقدار بالوں میں چمک پیدا کرتی ہے اور ناخنوں کو مضبوط بناتی ہے جس سے ناخن ٹوٹتے نہیں۔

جسم میں معدنی اجزاء  Minerals  کی کمی کے لیے:

عزیزو ! کیا آپ جانتے ہیں کی معدنی اجزاء ہمارے جسم کے لیے بہت ضروری ہیں اور انکی کمی سے جسم تھکاوٹ اور نقاہت کا شکار رہتا ہے۔ انڈے میں  آئرن، زِنک اور فاسفورس کی مقدار  ہوتی ہے۔ فاسفورس دانتوں اور ہڈیوں کو توانائی دیتا ہے، زِنک جسم میں موجود قوتِ مُدا فعت کو مضبوط کرتا ہے اور خوراک کو توانائی میں تبدیل کرتا ہے۔ انڈے میں موجود آیوڈین کی مقدار تھائیرائیڈ ہارمونز کو توانا رکھتی ہے اور antioxidant اجزاء کینسر کے امکانات کوکم کرتے ہیں۔

دماغی توانائی کے لیے:

انڈے میں Omega 3 fatty acid ،  وٹامن B12 ،وٹامن D اور  Choline کی خاصی مقدار ہوتی ہے جو دماغی توانائی کے لیے انتہائی مفید ہوتی ہے۔ یہ تمام اجزاء  یادداشت کو بہتر کرتے ہیں اور دماغ کو توانا بناتے ہیں۔ خاص طور پروٹامن B12 دماغ کے لیے بے حد ضروری ہے اور وٹامن  B12  کی کمی سے دماغی بیماریاں وجود میں آتی ہیں۔

چھاتی کے سرطان سے محفوظ رکھے:

انڈے میں موجود  Choline کی مقدار خواتین میں بریسٹ کینسر کے امکانات کو کم کرتی ہے۔

وٹامن کی فراہمی کا ذریعہ:

عزیزو! کیا آپ جانتے ہیں کہ چھوٹا سا انڈہ اپنے اندر کئی اقسا م کے وٹامنز کا ذخیرہ رکھتا ہے۔ انڈے میں وٹامن B12 ،وٹامن D، وٹامن B2،  وٹامن A  اور وٹامن E پائے جاتے ہیں۔  وٹامن B2 خوراک کو توانئی میں تبدیل کرتا ہے۔  وٹامن B12 خون میں سرخ خلیات کو بڑھاتا ہے۔  وٹامن A آنکھوں کو توانا اور تندرست رکھتا ہے۔  وٹامن D ہڈیوں اور دانتوں کے لیے انتہائی مُفید ہے اور  وٹامن E کینسر کے امکانات کو گھٹا تا ہے۔

نوٹ: انڈہ مردوں،عورتوں اور بچوں کے لیے یکساں مفید ہے۔

اس پوسٹ کو بھی پڑھیں: انڈے کی سُفیدی اور لیموں سے بنا فیس ماسک

Sharing is caring! پوسٹ شیئر کرنے پر آپ کا بے حد شکریہ

We would love to hear from you! - اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیئے

comments