چاکلیٹ اور کریم کا ماسک:

اجزاء:

1/3 کپ کوکو پاؤڈر

1/2 چائے کا چمچ شہد

2 کھانے کے چمچ کریم یا بالائی

3 کھانے کے چمچ جئی کا آٹا

ماسک بنانے کی ترکیب:

تمام اجزاء کو بلینڈر کے جگ میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں تا کہ اِن کی پیسٹ بن جائے۔

ترکیبِ استعمال:

چہرے کو اچھی طرح دھو کر پیسٹ چہرے پر لگا لیں۔ 5منٹ تک چہرے کونرمی سے ملتی رہیں۔

15سے20 مِنٹ تک پیسٹ چہرے پر لگا رہنے دیں۔ پھر چہرے کو صابن سے دھو لیں۔ اس عمل کو مہینے میں 4 سے 5 مرتبہ دہرائیں اور اثر دیکھیں۔

احتیاط:

ماسک لگانے سے پہلے سر کے بالوں کو اچھی طرح باندھ لیں۔ یہ ماسک چپکنے والا ہے لہٰذا یہ آپ کے بالوں کو آپس میں چِپکا سکتا ہے۔

اس پوسٹ کو بھی پڑھیں:  سر کے بال گھنے کرنے کے آسان اور آزمُودہ طریقے

  • اگرچہ اُوپر بتائے گئے تمام اجزاء قُدرتی ہیں لیکن کُچھ لوگوں کو کُچھ اجزاء سے الرجی ہوتی ہے۔ خاص طور پر حساس جِلد والی خواتین پہلے چیک کر لیں کہ کسی چیز سے اُنکو الرجی تو نہیں۔ اگر ایسا ہو تو ماسک مت استعمال کریں۔
  • ہمیشہ تازے اور صاف سُتھرے اجزاء کا استعمال کریں۔ جِن اجزاء کو دھویا جا سکتا ہے اُنہیں پہلے اچھی طرح دھو لیں۔
  • اپنی آنکھوں اور ہونٹوں کو ماسک سے بچائیں۔ ماسک کو ہونٹوں اور آنکھوں سے کُچھ فاصلے پر لگائیں تاکہ ماسک کا اثر ہونٹوں اور آنکھوں تک نہ پہنچ سکے۔
  • اگر آپکو ماسک لگانے کے بعد چُبھن، خراش یا بے چینی محسُوس ہو تو فوراً چہرے کو دھو لیں۔
  • یہ ماسک فوری استعمال کے لیے ہوتے ہیں۔ لہٰذا ہر دفعہ تازہ ماسک بنائیں۔ ایک دفعہ ماسک کی بڑی مقدار بنا کر محفُوظ کرنا صحیح نہیں ہے۔
  • چہرے کو ہمیشہ تازے پانی سے دھوئیں۔
  • اگر آپ کے چہرے پر کِیل، مہاسے یا کٹاؤ/کریکس ہیں تو ماسک استعمال مت کریں۔
  • ماسک کو تجویز کیے گئے وقت سے زیادہ مت لگا رہنے دیں۔

Sharing is caring! پوسٹ شیئر کرنے پر آپ کا بے حد شکریہ

We would love to hear from you! - اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیئے

comments