پانی کی 8 بہترین اقسام جو رکھیں آپکو چاق و چوبند اور توانا

1) چاول کا پانی:

چاول سے حاصل کردہ پانی جلد کو چمکدار بناتا ہے، بالوں کو مضبوط کرتا ہے،

چہرے کے کُھلے مُساموں کو تنگ (shrink) کرتا ہے۔ اس کے علاوہ چاول کے پانی کو بطور انرجی ڈرِنک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

2) لیموں پانی:

لیموں ملا پانی موٹاپے کو کم کرتا ہے، قوتِ مُدافعت  کو بڑھاتا  ہے، نقصان دہ چیزیں مثلاً سگریٹ، شراب، منشیات کو چھوڑنے میں مدد کرتا ہے،

جِلد کو صحت مند بناتا ہے اور ہاضمے کے لیے نہایت مُفید ہے۔

3) سونف مِلا پانی:

سونف مِلا پانی خواتین کی ماہواری یعنی  مخصوص ایام  کے مسائل کو دور کرتا ہے۔

نظامِ اِنہضام بہتر کرتا ہے، وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے، اسکے علاوہ جِلد کے لیے بھی نہایت مُفید ہے۔

4) ادرک مِلا پانی/ ادرک کی چائے:

ادرک کا پانی  یا چائے خواتین کی ماہواری میں ہونے والی دردوں (cramps) کو دُور کرنے کے علاوہ سر درد، اپھارا، بد ہضمی سے بھی نجات دِلاتا ہے۔ اسکے علاوہ سردی سے ہونے والے زُکام اور بُخار میں بھی اکسِیر ہے۔

5) پودینے کا پانی:

پودینے کا پانی بھی نُقصان دہ چیزیں مثلاً سگریٹ، شراب، منشیات کی عادت چھوڑنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

اسکے علاوہ چہرے پر کیل مہاسوں سے بھی نجات دِلاتا ہے، نظامِ اِنہضام کو بہتر کرتا ہے اور جلد چمکدار بناتا ہے۔

6) گُلاب کا پانی/عرقِ گُلاب:

گُلاب کا پانی/عرقِ گُلاب بالوں کو چمکدار بناتا ہے، جلد کے داغ دھبوں کو دور کرتا ہے،

جلد کے کھُلے مساموں کو تنگ  (shrink) کرتا ہے اور جلد کی قُدرتی رنگت کو بحال کرتا ہے۔

7) کِھیرے کا پانی:ْ

کھیرے کا پانی جلد کے لیے بہت مُفید ہے، اس کے علاوہ یہ اِسہال اور جِسم میں پانی کی کمی کو بھی دور کرتا ہے۔

آنکھوں کے گِرد سیاہ حلقوں کو بھی ٹھِیک کرتا ہے۔

8) شہد مِلا پانی:

شہد مِلا پانی چہرے کے کِیل مہاسوں کو دُور کرتا ہے،۔اُپھارے، گلے کی خرابی /سُوجن/خراش کو کم کرتا ہے۔

اسکے علاوہ شہد ملا پانی موٹاپا کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

اس پوسٹ کو بھی پڑھیں:  درست وقت پر پانی پیئں اور زیادہ فائدہ اُٹھائیں

Sharing is caring! پوسٹ شیئر کرنے پر آپ کا بے حد شکریہ

We would love to hear from you! - اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیئے

comments