10 غذائیت سے بھرپُور صحت بخش کھانے جنہیں بنانا چاہیے روزانہ اپنی غذا کا حِصہ:

1) سبز چائے/گرین ٹی:

سبز چائے میں کینسر سے بچاؤ کے اجزاء ہوتے ہیں۔ اسکے علاوہ اس میں شامل antioxidant اجزاء جسم میں metabolism اور بیماریوں کے خلاف قوتِ مُدافعت کو بہتر کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سبز چائے وزن کم کرنے اور مُتناسب جسم رکھنے میں بھی مُعاون ثابت ہوتی ہے۔

2)مالٹا/کِینُو:

مالٹا  وٹامن  C حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اسکے علاوہ اس میں antioxidant، folic acitd کینسر سے بچاؤ کے اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں۔ تازہ مالٹا کھائیے یا تازہ مالٹے کا جُوس پیجئے یہ دونوں طرح سے یکساں مُفید ہے۔

3) ڈارک چاکلیٹ/پلین چاکلیٹ:

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ پلین چاکلیٹ صحت کے لیے نہایت مُفید ہے۔ یہ بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے، جِسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرتی ہے۔ اسکے علاوہ ڈیپریشن کو کم کر کے خراب مُوڈ کو خُوشگوار بناتی ہے۔ اسکے علاوہ چاکلیٹ کے بیشُمار مزید فوائد ہیں لہٰذا ڈارک چاکلیٹ کو باقاعدگی سے استعمال کریں۔

 4) ٹماٹر:

ٹماٹر کو کچا کھانے کی بجائے سالن، چاول یا کِسی بھی کھانے میں پکا کر کھائیں۔ یہ نا صِرف کینسر سے بچاتا ہے بلکہ پھیپھڑوں، معدے،مثانے، گُردے اور مثانے کی نالیوں، جِلد کی بیماریوں، دِل کے امراض سے بچاؤ کے لیے بھی نہایت مُفید ہے۔

5) دہی:

دہی قوتِ مُدافعت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ کینسر سے بچاؤ کے لیے بھی مفید ہے۔ اس کے علاوہ دہی کا روزانہ استعمال متلی، اِسہال، پیٹ کی بیماریوں، قبض اور اُپھارے  کو بھی دُور کرتا ہے۔

6) اخروٹ:

اخروٹ صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اس میں پٹھوں کی مضبوطی کے لیے مخصوص پروٹین پائے جاتے ہیں۔ اسکے علاوہ یہ دل کی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔

7) انڈے:

انڈے سے ہمیں ملتا ہے وٹامنA ، اور وٹامن B12 اور پروٹین کی خاصی مقدار جو کہ نا صِرف ہمارے جِسم میں موجُود زائد چربی کو زائل کرتی ہے بلکہ  پٹھوں کو بھی مضبُوط کرتی ہے۔ اسکے علاوہ انڈے کا متواتر استعمال ہمیں موٹاپے سے بھی بچاتا ہے۔

8) سیب:

کہا جاتا ہے کی روزانہ ایک سیب کھانا ہمیں ڈاکٹر سے دُور رکھتا ہے۔  یہ بات کافی حد تک سچ بھی ہے۔ خاص طور پر سیب دِل کے امراض سے بچاؤ کے لیے بہترین ہے۔

9) زیتُون کا تیل:

چُونکہ زیتون کے تیل میں چکنائی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اس لیے یہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے انتہائی مفید ہے، اسکے علاوہ یہ جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کم کرتا ہے۔ زیتون کا تیل  antioxidant بھی ہے۔

10) دار چینی:

دار چینی جسم میں موجود  بیماریوں  سے نا صرف نجات دلاتی ہے بلکہ یہ شوگر کے مریضوں کے لیے بھی انتہائی  مفید ہے، یہ خُون میں گلوکوز/شکر کی مقدار کو مُتناسب رکھتی ہے۔

اس پوسٹ کو بھی پڑ ھیں:  کوکونٹ آئل/ناریل کے تیل کے 20 آزمُودہ فوائد

Sharing is caring! پوسٹ شیئر کرنے پر آپ کا بے حد شکریہ

We would love to hear from you! - اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیئے

comments